0
Saturday 22 Dec 2012 22:15

بشیر احمد بلور کی شہادت قوم کے لیے نئی راہ متعین کرے گی، سینیٹر شاہی سید

بشیر احمد بلور کی شہادت قوم کے لیے نئی راہ متعین کرے گی، سینیٹر شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ بشیر احمد بلور کی شہادت قومی سانحہ ہے، بشیر بلور کی شہادت قوم کے لیے نئی راہ متعین کرے گی، قوم کو اندھیروں سے نجات دلانے کے لیے روشنی کے دیئے اپنے خون سے روشن کر رہے ہیں، ہمارا عزم ہمالیہ کے پہاڑ سے بھی بلند اور ہمارا حوصلہ ناقابل شکست ہے، شہادت روز اول سے باچا خان بابا کے پیروکاروں کا وطیرہ رہا ہے، شہید بشیر احمد بلور کی قربانی کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، ان کی سیاسی زندگی تمام کارکنان کے لیے مشعل راہ ہے، بشیر احمد بلور بہادری، ایمانداری اور جزبہ ایمانی کا عملی نمونہ تھے۔ ان خیالات کا اظہار اے این پی سندھ کے صدر نے بشیر بلور کی شہادت پر باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

شاہی سید نے کہا کہ ہم انسانیت اور اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، بشیر احمد بلور شہید انسانیت ہیں، قوم مایوس نہ ہو سرخ جھنڈے کے علمبردار پروانوں کی طرح قربانیاں دیتے رہیں گے، عوامی نیشنل پارٹی کا ہر کارکن بشیر احمد بلور، یار زمین خان، افضل خان اور میاں افتخار حسین ہے، ہم نے قوم کو روشنی دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج باچا خان بابا اور ولی خان بابا کی ارواح ہم سے ضرور مطمئن ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان پر امن رہیں اور پارٹی قیادت کے احکامات کا انتظار کریں۔
خبر کا کوڈ : 223873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش