QR CodeQR Code

فیصل آباد، حیدر علی جعفری کے قتل کیخلاف مختلف شیعہ تنظیموں کا احتجاج

23 Dec 2012 21:47

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی ترک کرے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں فرقہ پرست دہشتگردوں کے ہاتھوں سید حیدر علی جعفری کے قتل کیخلاف مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، آئی ایس او اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور میت کو روڈ پر رکھ کر الائیڈ موڑ چوک پر دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے مظاہرین سے خطاب کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی چھوڑ دے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔ ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے فیصل آباد انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان افراد کی جانب سے انتظامیہ کو مطلع بھی کیا گیا تھا کہ ہماری جانوں کو خطرہ ہے، لیکن ان کی سیکورٹی کے لئے کوئی خاطرہ خواہ انتظامات کیوں نہیں کیے گئے۔؟

مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات سید حسنین شیرازی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر قاتلوں کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو جلد بڑا احتجاج کریں گے اور پورا فیصل آباد بند کردیں گے۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماء رانا آصف نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ یہ یاد رکھے کہ اگر اس نے دہشت گردوں کی سرپرستی نہ چھوڑی تو اُس کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ احتجاج میں پنجاب حکومت اور رانا ثناء اللہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 224111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224111/فیصل-ا-باد-حیدر-علی-جعفری-کے-قتل-کیخلاف-مختلف-شیعہ-تنظیموں-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org