0
Tuesday 23 Mar 2010 11:56

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رچرڈ ہالبروک سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رچرڈ ہالبروک سے ملاقات
واشنگٹن:پاکستانی وفد کے سربراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک سے ملاقات کی اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پاکستانی وفد میں شامل وزیر دفاع چوہدری احمد مختار اور پاکستانی سفیر حسین حقانی سمیت دیگر ارکان بھی شامل تھے۔اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح پر ہونے والے پہلے وزارتی ڈائیلاگ میں مجوزہ نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رچرڈ ہالبروک نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی بات سنی جائے گی۔
جنگ نیوز کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی سے ملاقات کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک مذاکرات میں تعلیم،پانی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ کانگریس کے قواعد و ضوابط کے باعث پاکستان کو ملنے والی امداد سست روی کا شکار ہے۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک مذاکرات پاک امریکا تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ بات چیت کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔

خبر کا کوڈ : 22418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش