0
Tuesday 25 Dec 2012 12:16

پی آئی اے کے گلگت بلتستان میں خصوصی پروازوں کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے

پی آئی اے کے گلگت بلتستان میں خصوصی پروازوں کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے
اسلام ٹائمز: پی آئی اے کی جانب سے خصوصی پروازیں چلانے اور دیگر کمپنیوں کو گلگت بلتستان میں لانے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے۔ گلگت اور اسکردو میں دیگر کمپنیوں کی سروس شروع ہونا تو دور کی بات ہے، پی آئی اے کی من مانیاں تک ختم نہ ہوسکیں۔ مسافروں کو تنگ کرنے اور من مانی کے تحت فلائٹ منسوخ کرنے کی روایت سے پی آئی اے باز نہیں آئی۔ قومی ائیر لائن کے بعض بددیانت افسران اپنی مرضی سے اسکردو کا شیڈول خراب کرتے ہیں اور مسافروں کی ٹکٹ کنفرمیشن کے حوالے سے بھی ان کو بہت مسائل درپیش ہیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کے اس رویئے کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 224262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش