0
Monday 24 Dec 2012 01:03

پاکستانی دنیا کی ذہین ترین قوم ہے مگر اعلٰی تعلیم نہ صرف محدود بلکہ مہنگی ترین ہے، یافث نوید ہاشمی

پاکستانی دنیا کی ذہین ترین قوم ہے مگر اعلٰی تعلیم نہ صرف محدود بلکہ مہنگی ترین ہے، یافث نوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ نوجوان پاکستان کی آبادی کا 60فیصد ہیں، ان کے لیے صوبوں میں اسلامک یوتھ فیسٹیول کا سرکاری سطح پر اہتمام ہونا چاہیے۔ نوجوانوں کے لیے اعلٰی تعلیم و تحقیق، آسان قرضے، استعداد میں اضافہ کے حوالے سے حکومت کو جامع پالیسی ترتیب دینی چاہیے۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ایک درجن سے زائد تعلیمی پالیسیاں، کمیشن تشکیل دیے گئے ہیں مگر اس کے باوجود آزادی کے 65سالوں میں ہم اپنی آبادی کو 64 فیصد بھی تعلیم یافتہ نہیں بنا پائے۔ گذشتہ 10سالوں سے جاری وار آن ٹیرر کے اتحادی ہونے کے ناطے ہم عالمی اداروں سے شرح خواندگی بڑھانے کے نام پر اربوں ڈالرز کی سالانہ امداد لینے کے باجود 70لاکھ بچے اسکول جانے کی عمر میں تعلیم سے محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
وفد کی قیادت ڈویژنل سیکرٹری تعلیم علی تُراب نے کی، جبکہ وفد میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، انسٹیوٹ آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، نشتر میڈیکل کالج کے علاوہ دیگر اداروں کے طلبہ شامل تھے۔
یافث نوید ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کی ذہین ترین قوم ہے مگر پاکستان میں اعلٰی تعلیم نہ صرف محدود بلکہ مہنگی ترین ہے۔ پبلک تعلیمی ادارے بھی حکومتوں کی کرپشن، بدانتظامی سے شرح خواندگی میں کمی، پرائمری مڈل اسکولز بھوت بنگلوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ دینی و دنیاوی تعلیم کے درمیان خلیج کو پر کرتے ہوئے دونوں اطراف کے قابل فہم، اہل علم اور ماہرین کو بٹھا کر شعبہ تعلیم کے ان دونوں ستونوں کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ آئندہ حکومت کو چاہیے کہ تعلیم کے شعبے میں ترقی کے لیے قومی بجٹ کا 5فیصد مختص کرے۔ عام، پروفیشنل، ٹیکنیکل، دینی تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے علاوہ اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی خصوصی مراعات کا اہتمام کرے۔
خبر کا کوڈ : 224267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش