QR CodeQR Code

الطاف حسین کی ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر گفتگو، تاریخی جلسہ عام پر مبارکباد

24 Dec 2012 13:54

اسلام ٹائمز: اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد نے پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام، کرپشن کے خاتمہ اور انصاف کے نظام کے قیام اور دیگر امور کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان کردہ خیالات کی مکمل تائید کی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کو فون کرکے انہیں مینار پاکستان لاہور پر ہونے والے تاریخی جلسہ عام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ عام بلاشبہ ایک بہت بڑا اور تاریخی جلسہ تھا جس کی شاندار کامیابی پر تحریک منہاج القرآن کے تمام رہنماء، ذمہ داران و کارکنان اور ہمدرد زبردست مباکباد کے مستحق ہیں۔ الطاف حسین نے پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام، کرپشن کے خاتمہ اور انصاف کے نظام کے قیام اور دیگر امور کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان کردہ خیالات کی مکمل تائید کی اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے بھرپور حمایت اور عملی تعاون پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی پوری قیادت کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن کے تاریخی جلسہ عام میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت پر بھی الطاف حسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 224412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224412/الطاف-حسین-کی-ڈاکٹر-طاہر-القادری-سے-فون-پر-گفتگو-تاریخی-جلسہ-عام-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org