QR CodeQR Code

طاہر القادری کا الٹی میٹم تیسری قوت کو فائدہ دے گا، صاحبزادہ ابو الخیر

24 Dec 2012 19:51

اسلام ٹائمز: جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نظام میں خرابیاں ضرور ہیں لیکن اس کی درستگی کیلئے تین ہفتوں کا الٹی میٹم دینا ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں خرابیاں ضرور ہیں لیکن اس کی درستگی کیلئے تین ہفتوں کا الٹی میٹم دینا ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہوگی اور اس الٹی میٹم کی آڑ میں تیسری قوت کو مداخلت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے حکومت کو انتخابی نظام میں تبدیلی لانے کے لئے 10 جنوری تک یعنی تین ہفتوں کی مہلت دی ہے، بصورت دیگر انہوں نے اعلان کیا ہے کہ 40 لاکھ سے زائد افراد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 224433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224433/طاہر-القادری-کا-الٹی-میٹم-تیسری-قوت-کو-فائدہ-دے-گا-صاحبزادہ-ابو-الخیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org