QR CodeQR Code

پُرانے بھیس اور نئے روپ میں آنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرا دینگے، رضا احمد شاہ

24 Dec 2012 19:16

اسلام ٹائمز: کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء نے کہا کہ حلقہ این اے 56 سے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنما اور حلقہ این اے 56 سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی برسراقتدار آکر ملک کو ایک اسلامی ریاست بنائے گی۔ عوام کو مہنگائی بدامنی بے روزگاری، بجلی کے بحران کا تحفہ دینے والے حکمرانوں کے خلاف علم بلند کرنے کا وقت آپہنچا ہے ملک کو مزید تباہی سے بچانے کا واحد راستہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔ مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے رضا احمد شاہ نے کہا کہ حلقہ این اے 56 سے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے پُرانے بھیس اور نئے روپ میں آنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرا دینگے۔


خبر کا کوڈ: 224477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224477/پ-رانے-بھیس-اور-نئے-روپ-میں-آنے-والوں-کی-ضمانتیں-ضبط-کرا-دینگے-رضا-احمد-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org