QR CodeQR Code

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

24 Dec 2012 21:32

اسلا م ٹائمز: ذرائع کے مطابق سوموار کی شام کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس سریاب روڈ پر واقع پولیس کے ایک ناکے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فا ئرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سوموار کی شام کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس سریاب روڈ پر واقع پولیس کے ایک ناکے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فا ئرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں دو پو لیس اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہو نے والے کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔


خبر کا کوڈ: 224484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224484/کوئٹہ-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-2-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org