0
Monday 24 Dec 2012 22:06

بلوچستان، مختلف واقعات میں دو فوجی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

بلوچستان، مختلف واقعات میں دو فوجی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقہ قلات میں نامعلوم افراد نے ایک فوجی گاڑی پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق سوموار کی شام قلات میں فوجی گاڑی جا رہی تھی کہ وہاں پر پہلے سے گھات لگائے بیھٹے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ جس کے باعث گاڑی میں سوار دو فوجی شہید ہو گئے۔ جنہیں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم واقع کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دریں اثناء کوہلو کے علاقے جنت علی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ حضور بخش اور علی شیر کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ جبکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی ابڑو میں بھائی نے سیاہ کاری کے شبہ میں اپنی بہن یاسمین بی بی اور عبد الغنی کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے سبی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کنٹینر ڈرائیور قاسم کو قتل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 224495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش