QR CodeQR Code

افریقی ملک مالی میں وہابیوں کی طرف سے مزارات اور آثار قدیمہ کو تباہ کرنے کا سلسلہ پھر شروع

24 Dec 2012 23:51

اسلام ٹائمز: مالی کے تاریخی شہر ٹمبٹکو میں قدیم مزارات اور مقبروں کو اقوام متحدہ نے عالمی ورثہ کا درجہ دیا ہوا ہے لیکن اسلام پسند گروپ نے اس شہر کا کنٹرول سنبھالتے ہی مزارات گرانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مغربی افریقہ کے ملک مالی کے تاریخی شہر ٹمبٹکو میں شدت پسند اسلامی تنظیم انصار الدین اسلامی نے مزارات مقدسہ اور تاریخی مقامات کو گرانے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا ہے۔ اتوار کے روز 4 مزارات کو گرا دیا گیا۔ انصار الدین اسلامی گروپ کے رہنما ابوداردار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب ٹمبٹکو میں ایک بھی مزار باقی نہیں رہنے دیں گے، کیونکہ ان مزارات اور مقبروں پر پوجا پاٹ کی جاتی ہے جو بت پرستی کے مترادف ہے۔ ٹمبٹکو ایک تاریخی شہر ہے، جہاں تیرہویں صدی سے سترہویں صدی کے درمیان اسلامی تعلیمات کے حصول کے لئے دنیا کے کونے کونے سے مسلمان آتے تھے۔ 

ٹمبٹکو میں قدیم مزارات اور مقبروں کو اقوام متحدہ نے عالمی ورثہ کا درجہ دیا ہوا ہے۔ اپریل سے، جب سے اسلام پسند گروپ نے اس شہر کا کنٹرول سنبھالا ہے، مزارات گرانے کا سلسلہ شروع ہے۔ اتوار کے روز 4 مزارات کو ہتھوڑے مار کر گرادیا گیا۔ جبکہ ایک روز پہلے انصار الدین تنظیم نے چوری کے الزام میں 2 افراد کے ہاتھ کاٹ دیئے۔ واضح رہے کہ مزارات بننے کا سلسلہ صحابہ کرام ہی کے دور سے جاری ہے۔ حتی کہ مصر میں موجود فراعنہ مصر کے قبور اور اہرام کو بھی جید صحابہ نے حکومت میں رہ کر بھی کبھی منہدم نہیں کیا۔ جبکہ تکفیریوں نے ابن تیمیہ کے نظریہ سے متاثر ہوکر اس بدعت کو صرف چند صدیاں پہلے ایجاد کیا ہے۔ اور اپنے علاوہ ہر نظریہ کے خلاف کفر کا فتویٰ صادر کردیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 224496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224496/افریقی-ملک-مالی-میں-وہابیوں-کی-طرف-سے-مزارات-اور-آثار-قدیمہ-کو-تباہ-کرنے-کا-سلسلہ-پھر-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org