QR CodeQR Code

دنیا میں امن کیلئے سلامتی کونسل میں ردوبدل ناگزیر ہے: سوڈانی صدر

31 Mar 2009 13:33

سوڈانی صدر عمر البشیر نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عرب رہنما ان۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


سوڈانی صدر عمر البشیر نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عرب رہنما ان کے خلاف عائد کردہ فرد جرم مسترد کر دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی صدر نے عرب سربراہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب رہنما ان کی گرفتاری کو مسترد کرنے کا مضبوط اور واضح فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے جو غیر جمہوری ہے اور دنیا کو پر امن بنانے کے لیے سلامتی کونسل میں ردوبدل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام عرب ممالک سوڈان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری سختی سے مسترد کردیں۔




خبر کا کوڈ: 2245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/2245/دنیا-میں-امن-کیلئے-سلامتی-کونسل-ردوبدل-ناگزیر-ہے-سوڈانی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org