0
Monday 24 Dec 2012 22:47

بشیر بلور جیسے لیڈر نشانہ بن سکتے ہیں تو ہم کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں، عبدالغفور حیدری

بشیر بلور جیسے لیڈر نشانہ بن سکتے ہیں تو ہم کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جب بشیر احمد بلور جیسے لیڈر دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتے ہیں تو ہم کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ رحمان ملک دہشتگردوں کی نشاندہی ضرور کرتے ہیں لیکن گرفتار نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ پورے ملک میں دہشت گردی پھیل چکی ہے، بشیر احمد بلور جیسے لیڈر دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتے ہیں تو ہم کیسے خود کو محفوظ تصور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک دہشت گردوں کی نشاندہی تو کرتے ہیں مگر انکی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔
خبر کا کوڈ : 224551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش