QR CodeQR Code

سپريم کورٹ نے میمو کیس کی سماعت 28 جنوری کو مقرر کردی

25 Dec 2012 00:08

اسلام ٹائمز: عدالت عظمیٰ نے کیس کی نئی تاریخ مقرر کرتے ہوئے امریکہ میں تعینات سابق سفیر حسین حقانی سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بنچ میمو کیس کی سماعت کرے گا، عدالت نے سابق سفیر حسین حقانی سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہيں، عدالت نے متعلقہ اداروں کو ہدايت کی ہے کہ سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے رجسٹرار کو آگاہ کیا جائے، میمو کیس کی آخری سماعت تيرہ نومبر کو ہوئی تھی، حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے اپنے مؤکل کی سکیورٹی کی ضمانت طلب کی تھی، جس پرعدالت نے سیکرٹری داخلہ کو مطلوبہ ضمانت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، عدالتی حکم کے مطابق حسين حقانی کو تحفظ اور واپسی کی ضمانت کیلئے دو ہفتے پہلے درخواست دینا ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 224565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224565/سپريم-کورٹ-نے-میمو-کیس-کی-سماعت-28-جنوری-کو-مقرر-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org