0
Tuesday 25 Dec 2012 01:56

مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی باریوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں، وسیم اختر

مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی باریوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ موروثی سیاست نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔ عوام کو ملک و قوم سے مخلص اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر خدمت کرنے والی قیادت کی اشد ضرورت ہے۔ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی باریوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔ ہمارے مسائل کا حل شریعت کے نفاذ میں پہناں ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں انگریزوں کا قانون رائج ہے۔ نئے چہروں کو اقتدار کی منتقلی تمام مسائل کا حل ہے۔ سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور وڈیروں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسید وسیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مغربی گماشے مسلم اتحاد کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ اسلام کے آفاقی پیغام کے فروغ سے مغرب کی بوکھلاہٹ اور شکست واضح نظر آتی ہے۔ پاکستان میں نظام مصطفی ۖکے سوا کوئی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مگر یہود ونصاریٰ دنیا کو صلیبی جنگ کی طرف لے جارہے ہیں۔
 
ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ٹیکس نادہندگان اور دوہری شہریت کے حوالے سے کہاکہ ایسے تمام نمائندے جو دوہری شہریت اور ٹیکس نادہندگان کے حامل ہیں یاٹیکس ادانہیں کرتے وہ ملک اورقوم کے ساتھ مخلص نہیں، ان لوگوں کے کاروبار، جائیدادیں اور بچے بیرون ممالک ہیں۔ جب بھی 18کروڑ عوام پر کوئی مشکل وقت آتا ہے تویہ پنچھی سب سے پہلے اڑان بھرتے ہیں۔ ایسے تمام عوامی نمائندوں اور ٹیکس نادہندگان کو ہمیشہ کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 224600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش