0
Tuesday 25 Dec 2012 12:26

اسکردو کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ نشیبی علاقوں میں سردی شدت اختیار کرگئ ہے

اسکردو کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ نشیبی علاقوں میں سردی شدت اختیار کرگئ ہے
اسلام ٹائمز۔ اسکردو کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برف باری ہوئی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔ بالائی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان علاقوں میں سردی کی شدت دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک سردی کی شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ نشیبی علاقوں میں سردی کے باعث پائپ لائنیں پھٹنے اور پانی کے منجمد ہونے کا سلسلہ اب معمول بنتا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ فروری کے وسط تک سردی دن بہ دن بڑھتی جائے گی۔ سردی میں شدت اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے، مائع گیس کی قیمت میں اضافے اور سوختنی کی لکڑی میں اضافے سے غریبوں کو زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 224672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش