0
Wednesday 24 Mar 2010 13:12

پاک ایران دوستی کے پھول ہمیشہ کھلتے رہیں گے،شہباز شریف

پاک ایران دوستی کے پھول ہمیشہ کھلتے رہیں گے،شہباز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک ایران دوستی کے پھول ہمیشہ کھلتے اور مہکتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح میں پاک ایران دوستی کے حوالے سے منعقدہ پھولوں کی نمائش کے دورے کے موقع پر کیا۔
انہوں نے جشن بہاراں کے موقع پر لگائی گئی نمائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف پاک ایران دوستی کے گہرے اور مضبوط رشتوں کی عکاس ہے بلکہ اہل لاہور کے لئے بھی ایک تحفہ ہے۔اس موقع پر ایران کے  قونصل جنرل سعید خرازی نے بھی پاک ایران دوستی کے حوالے سے انہیں جذبات کا اظہار کیا۔وزیر اعلی نے نمایش میں لگائے گئے رنگ بربگے خوبصورت  پھولوں کے مختلف سٹالوں کا معائنہ بھی کیا۔نمائش میں ایرانی فنکاروں نے خوبصورت دھنوں پر فارسی میں نغمے بھی پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 22473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش