QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 27 دسمبر کو نوڈیرو میں طلب

25 Dec 2012 18:36

اسلام ٹائمز: ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو پیپلزپارٹی کا نیا شریک چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کے یوم شہادت پر نوڈیرو سندھ میں پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، توقع ہے کہ اجلاس میں صدر آصف زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو پیپلزپارٹی کا نیا شریک چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پہلے ہی اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ آئندہ عام انتخابات کیلئے یوسف رضا گیلانی ملک بھر میں پیپلزپارٹی کی الیکشن مہم چلائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، سی ای سی کے اجلاس میں سرائیکی صوبے کی تحریک کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ ہوسکتا ہے۔ سیاسی مبصرین 27 دسمبر کے اس اجلاس کو نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 224825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224825/پیپلزپارٹی-کی-سینٹرل-ایگزیکٹو-کمیٹی-کا-اجلاس-27-دسمبر-کو-نوڈیرو-میں-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org