0
Tuesday 25 Dec 2012 17:51

آئندہ انتخابات میں سیکولر عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، قاری محمد عثمان

آئندہ انتخابات میں سیکولر عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، قاری محمد عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ وطن عزیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قوم کو اپنی قیادت کا ساتھ دینا ہوگا، آئندہ انتخابات میں امریکی ایجنڈوں اور سیکولر عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن یو سی کے سابق ناظم مولانا عبداللہ بلوچ کے ظہرانے، مولانا ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کے استقبالیہ اور جامع مسجد اقصیٰ گلبرگ ٹاؤن میں مناظر اسلام علامہ عبدالستار تونسوی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے مولانا گل محمد تالونی، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مولانا حلیم الرحمان قریشی، مولانا عمر صادق مولانا لطیف اللہ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر مولانا عبدالرحمان، مولانا سلطان محمود، مولانا عبدالرشید شیرازی، عبدالباقی، مولانا یوسف حسن زئی، مولانا عنایت اللہ مسعود، مولانا فضل الرحمن مسعود، مولانا محمود، قاری نور الرحیم، قاری ابراہیم شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ وطن عزیز کو درپیش مسائل کے ذمہ دار علماء نہیں بلکہ ان مسائل کے ذمہ دار حکمران اور مفاد پرست سیاست دان ہیں جنہوں نے اپنے اقتدار اور مفادات کے تحفظ کیلئے قومی وحدت کو پارہ پارہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو درپیش مسائل حل کرنے کی صلاحیت صرف دینی قیادت میں ہے قوم اگر ان مسائل سے چھٹکارہ چاہتی ہے تو اسے دینی قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سیکولر اور امریکی ایجنٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عبدالستار تونسوی ہمارے اکابر کی عملی تصویر تھے جنہوں نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ان کی دینی ملی، تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 224846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش