QR CodeQR Code

قائد اعظم کا پاکستان آج امریکی ایجنٹوں کا پاکستان بن چکا ہے، علامہ ہاشم موسوی

25 Dec 2012 22:00

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے کہا ہے کہی وم ولادت حضرت عیسی (ع) اور یوم ولادت قائد اعظم کے موقع پر پوری دنیا کی مسیحی برادری اور تمام پاکستانیوں کو تہنیت پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے یوم ولادت حضرت عیسیٰ (ع) اور یوم ولادت قائد اعظم کے موقع پر پوری دنیا کی مسیحی برادری اور تمام پاکستانیوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان آج امریکی ایجنٹوں کا پاکستان بن چکا ہے۔ کیونکہ پاکستان میں آج قائد اعظم کی یاد ایک رسم کے طور پر منائی جاتی ہے۔ مگر قائد اعظم کی فکر و فلسفہ کو بھول کر اس ملک کو امریکیوں کا اڈہ بنادیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستان کی حالت پر تو خود قائدا عظم کی روح بھی تڑپتی اور روتی ہوگی، کہ میرا پاکستان کن نا اہلوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاہب کی ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اور دنیا کے دیگر تمام مذاہب کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں۔ مگر افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ مسیحی برادری کے اندر یہودی اور مسیحی صہیونیست موجود رہتی ہے۔ جو انتہاء پرستی کی بنیاد پر مسلمانوں کا خون چوس رہی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اسکی ایک مثال شان رسالت (ص) میں توہین اور گستاخی ہے۔ جس سے فائدہ اٹھا کر وہ مذاہب کے درمیان نفرتیں پھیلا کر انہیں ایک دوسرے سے لڑاتے ہیں۔ مگر وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی محبت کے رشتے کو کبھی ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں چاہیے کہ وہ اپنی صفوں سے ان صہیونیستوں کو الگ کرکے انہیں نکال دیں تاکہ دنیا میں امن قائم ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 224887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224887/قائد-اعظم-کا-پاکستان-آج-امریکی-ایجنٹوں-بن-چکا-ہے-علامہ-ہاشم-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org