0
Wednesday 26 Dec 2012 21:39

رحمان ملک نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء کے احکامات جاري کر دئیے

رحمان ملک نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء کے احکامات جاري کر دئیے
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک بھر میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کے علاوہ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران وزیرداخلہ نے وزارت قانون کی قانونی رائے اور متعلقہ قواعد و ضوابط میں مزید بہتری کے بعد نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء کے احکامات جاری کیے۔ رحمان ملک نے کہا کہ امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ ہفتہ میں ملک میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلٰی سطح کی بین الصوبائی اجلاس منعقد کیا جائیگا۔ اجلاس میں صوبوں میں دہشتگردی کے خاتمے اور تشدد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، تاکہ ملک میں امن و امان کی مکمل بحالی میں مدد مل سکے۔

خبر کا کوڈ : 225164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش