0
Wednesday 26 Dec 2012 18:08

الیکشن کا التواء چاہنے والے جان لیں کہ الیکشن کو روکنا اب اتنا آسان نہیں ہے، امیر العظیم

الیکشن کا التواء چاہنے والے جان لیں کہ الیکشن کو روکنا اب اتنا آسان نہیں ہے، امیر العظیم
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کا اتحاد ہماری ترجیح ہے لیکن اس کے لیے اصولوں اور قوائد و ضوابط کا طے ہونا ضروری ہے۔ اپنے نشان اور پروگرام کے تحت انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔ جماعت اسلامی ایک حقیقت ہے،  جسے کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نامزد امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر امیر ضلع راولپنڈی سجاد احمد عباسی، نائب امیر و صدر سیاسی کمیٹی شمس الرحمان سواتی، جنرل سیکرٹری راجہ محمد جواد اور دیگر عہدیداران نے بھی اظہار خیال کیا۔ امیر العظیم نے کہا کہ الیکشن کا التواء چاہنے والے یہ جان لیں کہ الیکشن کے عمل کو روکنا اب اتنا آسان نہیں ہے۔ حکمرانوں نے اپنا کھیل کھیلا ہے، کرپشن کی اور عوام کی محرومیوں میں اضافہ کیا ہے۔ اب عوام الیکشن میں ان حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے ویژن اور طے کردہ اصولوں کے مطابق مستقبل قریب میں سیاسی حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی۔ جماعت کے نامزد امیدواران اپنی رابطہء عوام مہم کو تیز کریں۔ امیر العظیم نے کہا کہ حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی لا سکتی ہے۔ جس کے ذریعے امن وامان ہو گا۔ مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ توانائی کا بحران ختم ہو گا۔ عوام کو عدل و انصاف اور خو شحالی ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 225170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش