0
Thursday 27 Dec 2012 00:15

احمد محمودکے گورنر بن جانے سے پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزیدتقویت ملے گی،حامدسعیدکاظمی

احمد محمودکے گورنر بن جانے سے پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزیدتقویت ملے گی،حامدسعیدکاظمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیرمذہبی اُمور وممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ سیدحامد سعیدکاظمی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے۔ انتخابات وقت پرہونگے کیونکہ یہی بات پیپلزپارٹی کے مفاد میں ہے۔ اپنے اوپر کرپشن کے الزامات بارے میں انہوں نے بتایا کہ میرے کرپشن کیس کے سلسلہ میں عمر علی خان شیرزئی سمیت 36گواہ بھگت چکے ہیں مگرکوئی کرپشن ثبوت نہیں ملا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جماعت اہلسنت کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم سیداحمد محمود کوگورنر بنانے میں پارٹی قیادت نے کوئی مشاورت نہیں کی تاہم ہم اعلی قیادت کے فیصلوں کو دل سے تسلیم کرتے ہیں۔ مخدوم سیداحمد محمود سے ہمارے خاندانی مراسم ہیں وہ ایک وضعدارشخصیت ہیں ان کے گورنر بن جانے سے پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزیدتقویت ملے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ میں نے 15سال اہلسنت کو متحد و منظم کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر افسوس کہ وہ متحد نہ ہوسکے جس کامسلک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا رہا ہے۔ ملتان کے حلقہ 150سے اس لئے الیکشن نہیں لڑونگا کہ میرے سیاسی مخالفین یہ پروپیگنڈہ کریں گے کہ کرپشن کیس کے بعدحامد سعید کاظمی حلقہ میں کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں تھے اس لئے انہوں نے حلقہ 192چھوڑ دیاہے انہی وجوہات کی بنا پر میں آمدہ الیکشن بھی حلقہ 192سے ہی الیکشن لڑونگا۔
خبر کا کوڈ : 225287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش