0
Thursday 27 Dec 2012 00:37

جو لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اب وہ واپس ن لیگ میں آرہے ہیں، احسان الدین

جو لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اب وہ واپس ن لیگ میں آرہے ہیں، احسان الدین
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے ملتان کے علاقے کڑی مصری خان میں اے این پی اور پیپلزپارٹی کوخیر آباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرنیوالے پٹھان برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ 80کی سپیڈ میں تحریک انصاف اوردوسری پارٹیوں میں شامل ہوئے اب وہ 110کی سپیڈسے واپس مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بال سے 3، 3وکٹیں گرارہے ہیں اور یہ مسلم لیگ ن کا منشور ہی ہے کہ لوگ جو ق درجوق اس میں شامل ہورہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کے رہنماکسی کرپشن میں ملوث نہیں ہیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں شہباز شریف جیسا وزیراعلی ملا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلی کا اعلان ہے کہ اگر مجھ پر کوئی کرپشن ثابت کردے تو میں سیاست ہی چھوڑدوں گا۔ اس موقع پر رحمت خان، اسلام الدین، فقیر حسین، محمد عدنان کے علاوہ پٹھان برادری کے دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 225295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش