QR CodeQR Code

حکمران پاکستانی مارکیٹ کو طشتری میں رکھ کر بھارت کے ہاتھوں بیچناچاہتے ہیں، تاجررہنما

27 Dec 2012 01:10

اسلام ٹائمز: تاجررہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیکر پاکستان کو معاشی طور پر اپاہج اور اسے انڈیاکی منڈی نہیں بننے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ترین ملک قراردینے کیخلاف جماعتہ الدعوہ نے تحریک کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی امیرجماعتہ الدعوہ میاں سہیل احمد، سٹی امیر(شرقی)عبدالرحمن سیاف، جماعتہ الدعوہ تاجر(ونگ)کے ناظم عبدالحلیم خان، جاویداقبال، ثاقب جاویدودیگر کی قیادت میں وفد نے صدرانجمن تاجران گلشن مارکیٹ امیدوارصوبائی اسمبلی چوہدری الیاس، صدر انجمن تاجران الفلاح مارکیٹ سابق ناظم جاویداخترخان، صدرانجمن تاجران شاہ رکن عالم مارکیٹ اسرار ڈوگر ودیگررہنمائوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے امریکی دبائو پرتجارت کا میدان بھارت کے حوالے کرنے کی سازشوں سے اگاہ کیا۔
 
اس موقع پرتاجررہنمائوں نے جماعتہ الدعوہ کی بھارت کوپسندیدہ ترین ملک قراردینے کیخلاف تحریک کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔ تاجررہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیکر پاکستان کو معاشی طور پر اپاہج اور اسے انڈیاکی منڈی نہیں بننے دیں گے۔ پچھلے ایک سال میں بھارت سے تجارت سے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہواہے۔ چند مفاد پرستوں کے سوا تاجروں سمیت قوم کا ہرطبقہ بھارت سے یکطرفہ دوستی اور تجارت کیخلاف ہے۔ تاجررہنمائوں کا مزید کہنا تھاکہ ملک کی معیشت کا بیڑاغرق کرنے کے سوا حکمرانوں نے کوئی کام نہیں۔ طشتری میں رکھ کر پاکستانی مارکیٹ کوازلی دشمن بھارت کے ہاتھوں بیچناچاہتے ہیں۔ بھارت کو پسندیدہ ملک قراردینامعاشی مفادات کیخلاف اور ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ تاجربراردی پاکستان کو بھارت کی منڈی بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیگی۔


خبر کا کوڈ: 225307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/225307/حکمران-پاکستانی-مارکیٹ-کو-طشتری-میں-رکھ-کر-بھارت-کے-ہاتھوں-بیچناچاہتے-ہیں-تاجررہنما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org