0
Thursday 27 Dec 2012 17:13

نجف اشرف سے کربلائے معلٰی تک پیادہ روی ایک معنوی سفر ہے، تقی شیرازی

نجف اشرف سے کربلائے معلٰی تک پیادہ روی ایک معنوی سفر ہے، تقی شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین سید تقی شیرازی نے کہا ہے کہ انسان کو اپنی معنوی ترقی کے لیے اربعین کے موقع پر نجف اشرف سے کربلائے معلٰی  تک پیدل سفر میں ضرور شرکت کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معنوی سفر میں مومنین سیروسلوک کی ان منازل کو طے کرتے ہیں، جو عام آدمی کی سوچ سے بھی بالا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اربعین سیدالشہداء میں شرکت کے لیے قم المقدسہ سے روانگی سے قبل کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے ایک قافلہ اربعین سیدالشہداء میں شرکت کے لیے ایران کے مقدس شہر قم المقدسہ سے روانہ ہوگیا ہے۔ جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل سید تقی شیرازی کر رہے ہیں۔ یہ قافلہ میں 200 افراد پر مشتمل ہے، جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شامل ہے۔ 

ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے مطابق یہ قافلہ مہران کے راستے عراق میں داخل ہوگا، جس کے بعد یہ زائرین نجف اشرف روانہ ہوں گے۔ نجف اشرف سے یہ قافلہ 17 صفرالمظفر کو پیدل کربلا کی طرف رورانہ ہوگا اور سید الشہداء کے یہ زائرین تین دن کا یہ سفر پائے پیادہ طے کرتے ہوئے 20صفرالمظفر کو کربلا میں داخل ہوں گے۔ جہاں پر یہ زائرین حضرت زینب (س) کو ان کے بھائی کا پرسہ دیں گے۔ 
یاد رہے کہ اربعین سید الشہداء کے موقع پر عراق کے طول و عرض سے اہل تشیع پیدل سیدالشہداء کی زیارت کے لیے اپنے گھروں سے روانہ ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ صدیوں سے جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے مطابق اربعین سیدالشہداء میں شرکت کا یہ سلسلہ پچھلے پانچ سال سے جاری ہے اور ہر سال اس کارواں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 225434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش