0
Thursday 27 Dec 2012 18:29

جماعت اہلسنّت 31 دسمبر کی رات کو ’’شبِ دُعا‘‘کے طور پر منائے گی

جماعت اہلسنّت 31 دسمبر کی رات کو ’’شبِ دُعا‘‘کے طور پر منائے گی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہلسنّت 31دسمبر کی رات کو ملک بھر میں ’’شبِ دُعا‘‘کے طور پر منائے گی اور 2013 کو ’’تحفظِ ناموسِ رسالت سال‘‘ کے طور پر منایا جائے گا جبکہ 12 ربیع الاوّل کو عالمگیر سطح پر یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت منایا جائے گا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ہیپی نیو ائیر کے نام پر بیہودہ اور غیراخلاقی پروگراموں پر پابندی لگائے۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ پوری قوم 31دسمبر کی رات امن کے قیام اور نظامِ مصطفی کے نفاذ کے لیے دعائیں کرے۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اہل حق پاکستان میں انقلابِ نظامِ مصطفی کی جدوجہد تیز تر کریں تاکہ قیامِ پاکستان کے مقاصد حاصل ہو سکیں اور پاکستان کو بحرانوں اور مسائل کے گرداب سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کو نفرتوں، عداوتوں اور دشمنیوں کی نہیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ملک کے غداروں سے مقابلہ کے لیے وطن کے وفادار متحد ہو جائیں۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا یہ کہ غربت و افلاس کی آگ میں جلتی عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔ ایسا نہ ہوا تو مسائل زدہ عوام حکومتی ایوانوں پر ٹوٹ پڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 225529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش