0
Friday 28 Dec 2012 00:48

ایف آر پشاور میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 لیوی اہلکار جاں بحق

ایف آر پشاور میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 لیوی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ایف آر پشاور کے علاقے حسن خیل میں لیویز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ دریں اثناء انتظامیہ نے 12 اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کی تردید کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد دہشتگردوں نے ایف آر پشاور کے علاقے حسن خیل میں واقع ایک لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد پرنٹ میڈیا نے لیویز کے درجن سے زائد اہلکار لاپتہ ہونے کی خبریں نشر کیں۔تاہم مقامی انتظامیہ نے حملے میں کسی بھی سیکورٹی اہلکار کے لاپتہ ہونے کی تردید کر دی۔
خبر کا کوڈ : 225616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش