0
Thursday 27 Dec 2012 23:48

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد کی بلور برادران سے تعزیت

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد کی بلور برادران سے تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کی سربراہی میں وفاقی وزیر غلام احمد بلور اور سینیٹر الیاس بلور سے مقتول سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے قتل پر تعزیت کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری امور جوانان علامہ مجتبیٰ حسینی، سیکرٹری جنرل ضلع ہنگو علامہ ارشاد علی اور صوبائی آفس سیکرٹری ارشاد حسین بنگش بھی شامل تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے بشیر احمد بلور کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر علامہ سبیل حسن مظاہری کا کہنا تھا کہ ہم بلور خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بشیر بلور کی شہادت سے ملک اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید بشیر بلور ایک نڈر اور بہادر انسان تھے۔ جہاں پر بھی دہشتگردی کا کوئی واقعہ پیش آتا تھا تو سب سے پہلے شہید بشیر بلور وہاں بلاخوف و خطر پہنچ جاتے تھے۔ اس موقع پر بلور برادران نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بشیر احمد بلور غیر متنازعہ شخصیت تھے اور ان کی شہادت نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔ ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 225627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش