0
Friday 28 Dec 2012 14:38

سیاست کے بغیر ریاست بچانے کا تصور سمجھ سے باہر ہے، حامد سعید کاظمی

سیاست کے بغیر ریاست بچانے کا تصور سمجھ سے باہر ہے، حامد سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سیاست کے بغیر ریاست بچانے کا تصور سمجھ سے باہر ہے، پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ڈہرکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخدوم احمد محمود کو گورنر بنانا بڑے دل گردے کا کام اور صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان کے گورنر بننے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب لانگ مارچ کی کوئی گنجائش نہیں، لانگ مارچ کی کال دینے والوں کو خود سمجھ میں نہیں آرہا کہ اسلام آباد جاکر کرنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج اسکینڈل کے حوالے سے ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا اور اب بھی کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ لائے اور 36 گواہوں میں سے کسی نے بھی اس کے خلاف گواہی نہیں دی۔ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے آئندہ حکومت بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ قبل ازیں سابق وفاقی نے جاوید اقبال لغاری اور حاجی اصغر سعیدی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 225765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش