QR CodeQR Code

اسکردو میں ایس کام لاٹری کے نام سے صارفین سے پیسے بٹورنے کی کوشش جاری

29 Dec 2012 09:57

اسلام ٹائمز: ایس سی او نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اس طرح کی کالز یا ایس ایم ایس کی صورت میں متعلقہ نمبر اور شکایات ہیلپ لائن پر درج کروائیں اور دھوکہ نہ کھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں نوسربازوں نے ایس کام لاٹری کے نام پر صارفین سے پیسے بٹورنے کا نیا سلسلہ شروع کردیا، صارفین ان نوسربازوں سے ہوشیار رہیں۔ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن پاکستان گلگت بلتستان نے تمام کسٹمرز کو متنبہ کردیا۔ ایس سی او کے مطابق ایس کام کے صارفین کو بعض نوسرباز ایس ایم ایس اور کالز کے ذریعے ایس کام لاٹری نام کی جھوٹی پالیسی بناتے ہیں اور ان صارفین سے رقم لوڈ کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ ایس سی او نے اس طرح کی صورت حال سے اپنے صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اس طرح کی کالز یا ایس ایم ایس کی صورت میں متعلقہ نمبر اور شکایات ہیلپ لائن پر درج کروائیں اور دھوکہ نہ کھائیں۔ واضح رہے کہ دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے صارفین کو بھی اس طرح کے دھوکے دینے کی اطلاعات عمومی طور پر موصول ہوتی رہتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 225788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/225788/اسکردو-میں-ایس-کام-لاٹری-کے-نام-سے-صارفین-پیسے-بٹورنے-کی-کوشش-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org