0
Saturday 27 Mar 2010 10:54

”اسلام مخالف رویہ قابل مذمت،دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا تشویشناک ہے“ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل

”اسلام مخالف رویہ قابل مذمت،دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا تشویشناک ہے“ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل
 جنیوا:اسلام ٹائمز-روزنامہ نوائے وقت کے مطابق اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے اسلام کے خلاف روا رکھے جانے والے رویوں اور چند ممالک کے تحفظات اور تشویش کے باوجود سوئٹزرلینڈ کی جانب سے مساجد کے میناروں پر پابندی عائد کئے جانے پر مذمتی قرارداد گذشتہ روز منظور کر لی۔ قرارداد میں امریکہ پر بطور ”تقسیم کرنے والا آلہ“ نکتہ چینی کی گئی ہے۔قرارداد میں مساجد کے میناروں پر پابندی اور اسلام کے خلاف دیگر حالیہ امتیازی اقدامات کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا عمل انتہا پسندی کیلئے ایندھن کا کام دیگا۔رائے شماری میں 20 ممالک نے قرارداد کے حق میں جبکہ 17 نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 8 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد میں اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ تواتر کے ساتھ اسلام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 22588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش