0
Saturday 29 Dec 2012 10:05

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے علامہ توحیدی کے والد کی وفات پر تعزیت

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے علامہ توحیدی کے والد کی وفات پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ جامعتہ النجف اسکردو کے پرنسپل، معروف عالم دین علامہ شیخ محمد توحیدی اور کاروان امین اللہ کے ڈائریکٹر علامہ شیخ محمد امین کے والد گرامی کی وفات کے موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ علامہ آغا علی رضوی نے معروف سماجی شخصیت حاجی موسی کی وفات پر ان کے فرزندان اور لواحقین کو ہدیہ تسلیت و تعزیت پیش کی۔ اس دوران علامہ آغا علی رضوی نے اپنی گفتگو میں لواحقین کو صبر و شکر کی تلقین کی اور کہا کہ اگرچہ والد کا سایہ سر سے اٹھنا کوئی معمولی غم نہیں لیکن دستور قدرت یہی ہے کہ ایک معینہ وقت گزرنے کے بعد انسان اپنی ابدی آرام گاہ کی طرف کوچ کر جاتا ہے۔ یہی مصلحت خداوندی ہے، انسان کو ہر لمحہ خدا کی مصلحت اور فیصلے پر راضی رہنا چاہیے اور شکر ادا کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 225882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش