0
Friday 28 Dec 2012 20:43
سی آئی اے نے پاکستان میں اپنے افراد کی فہرست دیدی

امریکہ اور برطانیہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کیخلاف ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین

امریکہ اور برطانیہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کیخلاف ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستان میں موجود اپنے افراد کی فہرست دے دی ہے، امریکہ اور برطانیہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ہیں، امریکہ دوسرے ممالک کی ایجنسیز کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔ وزارت دفاع راولپنڈی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ مفادات کی بنیاد پر نئے تعلقات قائم کئے ہیں، امریکہ کا پاکستان کے ساتھ لہجہ تبدیل ہوچکا ہے۔ ایک سوال پر سیکریٹری دفاع نے کہا کہ اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ اور سابق سربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کے بارے میں وزارت قانون کی طرف سے کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا، سویلین حکومت اسلم بیگ اور اسد درانی کے خلاف کوئی کارروائی کرتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، آئی ایس آئی کا کوئی سیاسی سیل نہیں ہے۔ 

سیکریٹری دفاع نے کہا کہ پاک فوج شمالی وزیرستان میں کسی بھی وقت آپریشن کی صلاحیت اور استعداد رکھتی ہے لیکن افغان سرحد سیل کئے جانے تک ایسا کوئی آپریشن سود مند ثابت نہیں ہوگا۔ سیکرٹری دفاع نے بتایا کہ پی آئی اے کیلئے 12 نئے طیارے خریدے جا رہے ہیں، حکومت نے 4.8 ملین ڈالر جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے ستمبر 2012ء سے منافع میں ہے، جب کہ 4 پائلٹس سمیت 200 افسران کو جعلی ڈگری پر برطرف کیا گیا ہے، پی آئی اے کا 2008ء میں قرض 42 ارب روپے تھا جو اب بڑھ کر 152 ارب روپے ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 225886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش