QR CodeQR Code

پنجگور میں فائرنگ اور کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 5 افراد جاں بحق

28 Dec 2012 22:27

اسلام ٹائمز: پنجگور کے علاقے امک میں سبزی کی دکان پر فائرنگ کردی گئی، جبکہ پاک افغان سرحد پر سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور گیس دھماکہ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں دو مزدور محمد لطیف ہزارہ اور محمد علی ہزارہ کوئلے کی کان میں کا م رہے تھے کہ اچانک گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوگیا۔ جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ انتظامیہ نے نعشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ جاں بحق ہونے والے کا تعلق عملدار روڈ سے ہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پرامک میں نامعلوم مسلح افراد نے سبزی فروش محمد گل کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس سے دکان میں بیٹھے ہوئے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

جاں بحق افراد اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ جبکہ پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 225922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/225922/پنجگور-میں-فائرنگ-اور-کوئٹہ-کوئلے-کی-کان-گیس-بھرنے-سے-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org