0
Friday 28 Dec 2012 23:55

کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں، کان مہترزئی اور زیارت میں برفباری

کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں، کان مہترزئی اور زیارت میں برفباری
اسلام ٹائمز۔ وادی کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ کان مہترزئی اور زیارت اور دیگر علاقوں میں برف باری اور شدید سر دی کے باعث کئی گاڑیوں کا حادثات پیش آئے،جس کی وجہ سے کئی سڑکیں بلاک ہو گئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کوئٹہ سے آنے والے اور جانے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں جمعہ کے روز کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جس کی وجہ سے شدید سردی رہی اور سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی۔ سول اسپتال کوئٹہ کے چلڈرن وارڈ میں گیس بند ہونے کی وجہ سے زیر علاج بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سردی کی لہر برقرار رہے گی، خاص طور پر چمن، زیارت اور قلات میں سب سے زیادہ سردی پڑی۔ چمن میں کوژک ٹاپ پر برفباری کے باعث علاقے میں شدید سردی شروع ہوگئی ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جمعہ کے روز کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سول سیکرٹریٹ میں کابینہ بلاک مکمل طور پر بند رہا، وزراء سمیت ان کا عملہ دفتر نہیں آیا۔
خبر کا کوڈ : 225935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش