0
Friday 28 Dec 2012 23:51

یوٹیوب سروس آج رات بحال کردی جائیگی، رحمان ملک

یوٹیوب سروس آج رات بحال کردی جائیگی، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ یوٹیوب بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں رحمان ملک نے کہا کہ آج رات یوٹیوب کی سروس بحال کردی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ متنازع مواد بلاک کرنے کیلئے ایک سافٹ ویئر بنایا گیا ہے جو اس کو بلاک کرے گا۔ ٹیوب کو 17 ستمبر کو گستاخانہ خاکے جاری کرنے پر بلاک کیا گیا تھا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملک بھر میں جاری مظاہروں کے باعث یوٹیوب کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکومت کے یوٹیوب سروس بحال کرنے پر شہریوں کی بڑی تعداد اسے خوش آئند قرار دے رہی ہے تاہم کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یوٹیوب بحال کرنے سے قبل حکومت کو گوگل سے معاہدہ کرنا چاہیئے تھا تاکہ آئندہ کوئی پاکستان میں قابل اعتراض مواد نہ دیکھ سکے۔

اس سے قبل وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشتگردي کے خطرے کے پيش نظر کراچی ميں چند گھنٹوں کيلئے موبائل فون سروس معطل کی گئی اس سلسلہ ميں تمام اسٹيک ہولڈرز سے ميٹنگ کی گئی۔ اجلاس میں ملک بھر ميں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں ایک بھی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی اور جو وہاں کے حالات خراب کرنا چاہتے تھے وہ اپنے مذموم مقاصد ميں کامياب نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 225945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش