QR CodeQR Code

ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، اعلیٰ صلاحیتوں کا اظہار ناگزیر ہوچکا ہے، سربراہ پاک بحریہ

29 Dec 2012 12:20

اسلام ٹائمز: نیوی انجینئرنگ کالج کے چوبیسویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل آصف سندیلہ نے کہا کہ نئے انجینئرز سے ہمارا مستقبل وابسطہ ہے ، ان کا فرض ہے کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے کر جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، اعلیٰ صلاحیتوں کا استعمال ناگزیر ہوچکا پے، نئے انجینئرز ملک کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جائیں، کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہ کریں، پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے چوبیسویں جلسہ تقسیم اسناد میں مختلف شعبوں کے 202 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا چوبیسواں کانووکیشن بحریہ آڈیٹوریم میں ہوا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں 202 کامیاب طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ اسناد حاصل کرنے والے طلباء میں پاکستان نیوی کے 54، سعودی نیوی کے 08 اور یمنی نیوی کے 03 افسروں کے علاوہ NUST کے 137 سول طلبہ و طالبات شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب میں پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ملک اس وقت ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، اعلیٰ ذہنی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال ملکی بقاء اور خود انحصاری کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے انجینئرز جن سے ہمارا مستقبل وابسطہ ہے ان کا فرض ہے کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے کر جائیں۔ ایڈمرل آصف سندیلہ نے گریجویٹ ہونے افسروں اور سویلین طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اخلاقی اقدار کو ہمیشہ ترجیح دیں اور کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہ کریں، تاریخ صرف انہی لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو یقین کامل کے ساتھ دیرپا اصولوں پر کاربند رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 226039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226039/ملک-نازک-دور-سے-گزر-رہا-ہے-اعلی-صلاحیتوں-کا-اظہار-ناگزیر-ہوچکا-سربراہ-پاک-بحریہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org