QR CodeQR Code

''سیاست نہیں، ریاست بچاؤ '' دراصل مارشل لاء کو بالواسطہ دعوت دینے کی ایک کوشش ہے، سرائیکستان قومی کونسل

29 Dec 2012 13:11

اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری اور عمران خان کی طرح ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی اپنی سیاسی نمائش میں سرائیکی صوبے کی بات نہ کر کے ثابت کیا ہے کہ ان کا ایجنڈا اپنا نہیں، وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کے جلسے میں بلاول زرداری سمیت پیپلزپارٹی کے کسی رہنما نے سرائیکی صوبے کی بات نہ کرکے ثابت کیا کہ ان کے ایجنڈے میں سرائیکی صوبہ شامل نہیں۔ سرائیکی وسیب کے لوگوں کو صوبے کے قیام کیلئے بیساکھیوں کے سہارے ڈھونڈنے کی بجائے خود جدوجہد کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے رہنمائوں نے ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کونسل کے مرکزی رہنما ظہور دھریجہ نے کہا کہ بلاول زرداری اور عمران خان کی طرح ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی اپنی سیاسی نمائش میں سرائیکی صوبے کی بات نہ کر کے ثابت کیا ہے کہ ان کا ایجنڈا اپنا نہیں وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نعرہ ''سیاست نہیں، ریاست بچاؤ '' در اصل مارشل لاء کو بالواسطہ دعوت دینے کی ایک کوشش ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات پنجاب اسمبلی میں آٹھ بل ایک ہی سانس میں پاس کئے گئے لیکن ان بلوں میں ملتان کی انجینئرنگ یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کا بل شامل نہیں تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ایک کمرے میں قائم کی گئی یہ یونیورسٹیاں دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان یونیورسٹیوں کے بل فوری پاس کئے جائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنمائوں نے کہا کہ بلاول زرداری اور عمران خان کی طرح ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی اپنی سیاسی نمائش میں سرائیکی صوبے کی بات نہ کر کے ثابت کیا ہے کہ ان کا ایجنڈا اپنا نہیں، وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 226052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226052/سیاست-نہیں-ریاست-بچاؤ-دراصل-مارشل-لاء-کو-بالواسطہ-دعوت-دینے-کی-ایک-کوشش-ہے-سرائیکستان-قومی-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org