QR CodeQR Code

پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ایسے دشمن سے مقابلہ ہے جس کی کوئی واضح شکل نہیں، کیانی

29 Dec 2012 18:34

اسلام ٹائمز: کراچی میں پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سمندر کی جانب سے ملکی خودمختاری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور جدید بحریہ کا وجود ناگزیز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ روایتی خطرات کئی گنا بڑھ چکے، مقابلہ ایسے دشمن سے ہے جس کی کوئی واضح شکل نہیں۔ کراچی میں نیول اکیڈمی میں شارٹ سروسز کمیشن آفیسرز کے ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی۔ آرمنی چیف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج سکیورٹی فورسز کو ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جس کی کوئی واضح شکل نہیں۔ روایتی خطرات کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ ان خطرات کا مقابلہ اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے جس میں مسلح افواج کا کردار مرکزی ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سمندر کی جانب سے ملکی خودمختاری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور جدید بحریہ کا وجود ناگزیز ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ پیچیدہ بیرونی حالات اور غیر یقینی اندرونی صورتحال نے بے شمار سکیورٹی چیلنجز کو جنم لیا ہے۔ مسلح افواج دیگر ریاستی عناصر سے ہم آہنگ ہو کر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سمندر میں ملک کی خودمختاری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط اور جدید بحریہ کا وجود ناگزیر ہے۔ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 226188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226188/پاکستان-تاریخ-کے-نازک-ترین-دور-سے-گزر-رہا-ہے-ایسے-دشمن-مقابلہ-جس-کی-کوئی-واضح-شکل-نہیں-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org