0
Monday 31 Dec 2012 09:31

بلتستان بھر میں گژشتہ 24 گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے

بلتستان بھر میں گژشتہ 24 گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے
اسلام ٹائمز۔ اسکردو اور گانچھے میں موسم سرما کی زبردست برف باری کے بعد علاقے نے برف چادر اوڑھ لی، بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، نظام زندگی بھی مفلوج ہوگئی۔ اسکردو اور گانچھے میں گزشتہ 2 4گھنٹے سے برف باری جاری ہے اور خطے نے سفید برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ برف باری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور عوام کی اکثریت گھروں میں ہی انگیٹھی تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک سردی کی شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں لوگ مکمل طور پر گھروں میں محصور ہیں۔ اسکردو کے کاروباری ایریاز میں لوگوں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ برف پر ڈرائیونگ کے دوران بعض مقامات پر گاڑیوں کو چھوٹے حادثات بھی پیش آئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن تک برف باری جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 226246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش