QR CodeQR Code

اسکردو میں برفباری سے ٹیکسی مالکان کی چاندی ہوگئی

31 Dec 2012 09:35

اسلام ٹائمز: لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیورز بے لگام ہوگئے ہیں، عام حالات میں جہاں سو روپے کرایہ لیتے تھے وہاں آج کل دو سو سے ڈھائی سو کرایہ لے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو برف باری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کئی گنا کرایہ وصول کرنے لگے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ ہونے والے برف باری کے باعث شہر میں ٹریفک معمول کی نسبت کم رہی جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکسی مالکان نے مختلف جگہوں پر جانے والے لوگوں سے کئی گنا زیادہ کرایہ لینا شروع کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیورز بے لگام ہوگئے ہیں، عام حالات میں جہاں سو روپے کرایہ لیتے تھے وہاں آج کل دو سو سے ڈھائی سو کرایہ لے رہے ہیں، جبکہ جہاں پچاس روپے لیتے تھے وہاں اب ڈیرھ سو لئے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 226248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226248/اسکردو-میں-برفباری-سے-ٹیکسی-مالکان-کی-چاندی-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org