0
Saturday 29 Dec 2012 22:02

امریکیوں کو دیے گئے اپنے اڈے واپس لئے جائیں،حافظ سعید

امریکیوں کو دیے گئے اپنے اڈے واپس لئے جائیں،حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعۃالدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے سیکرٹری دفاع کے بیان کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو کسی قسم کی کوتاہی سے کام نہیں لینا چاہیے اور ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے فوری اقدام کرنے چاہئیں تاکہ اسے ہر قسم کے خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو امریکہ سے کئے گئے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کرنا چاہیے اور نیٹو سپلائی بھی فی الفور منقطع کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو شروع دن سے یہ کہتے آ رہے ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں اور وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، حکمرانوں کو آج اگر اس بات کی سمجھ آ گئی ہے کہ تو انہیں چاہیے کہ امریکہ کی طرف سے شروع کی گئی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے فی الفور علیحدگی کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو دیے گئے اپنے اڈے واپس لئے جائیں اور پاکستان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت مکمل طور پر ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کو پروان چڑھانے میں امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادی ممالک کا ہی ہاتھ ہے، ایک مضبوط اسلامی ایٹمی پاکستان انہیں کسی صورت برداشت نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ذہنی غلامی سے نکلیں اور قومی سلامتی و خودمختاری کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے دوستی کے نتیجہ میں گیارہ سال تک بہت کچھ بھگت لیا اب پاکستانی قوم ملک کا مزید نقصانات برداشت کرنے کو تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 226266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش