QR CodeQR Code

اگر امریکا کو افغانستان سے نکال دیا جائے تو طالبان کے پاس پاکستان میں حملے کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا، جاوید ہاشمی

30 Dec 2012 02:00

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے مرکزی صدر نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاست دانوں کی ڈگریاں چیک کرنے کا نگراں مجھے بنا دیا جائے تو بڑے بڑے لیڈروں کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ الیکشن ملتوی کروانے کیلئے جس طرح کی باتیں کی جارہی ہیں اس سے نہ سیاست بچے گی اور نہ ہی ریاست۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری سے کہتا ہوں کے ان کی باتوں سے کسی کو فائدہ پہنچ رہا ہے، انتخابات جتنی جلدی ہوں گے ملک کیلئے اچھا ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ماضی میں طالبان کے ساتھ جتنے مذاکرات ہوئے نہ تو حکمران ان پر قائم رہے اور نہ ہی طالبان نے پاسداری کی۔ اگر امریکا کو افغانستان سے نکال دیا جائے تو طالبان کے پاس پاکستان میں حملے کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا۔ ان کا کہنا تھا کے پنجاب حکومت اپنی کارکردگی کے جعلی اشتہارات چھپوا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر سیاست دانوں کی ڈگریاں چیک کرنے کا نگراں مجھے بنا دیا جائے تو بڑے بڑے لیڈروں کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں گی۔


خبر کا کوڈ: 226302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226302/اگر-امریکا-کو-افغانستان-سے-نکال-دیا-جائے-طالبان-کے-پاس-پاکستان-میں-حملے-کرنے-کا-کوئی-جواز-باقی-نہیں-رہتا-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org