QR CodeQR Code

فیصل آباد، ٹارگٹ کلنگ میں زخمی ہونیوالا سید جعفر علی بھی شہداء کے کارواں سے جا ملا

30 Dec 2012 12:25

اسلام ٹائمز: ملت روڈ فیصل آباد ٹارگٹ کلنگ میں زخمی ہونے والے الائیڈ ہسپتال میں زیرعلاج دوسرے بھائی سید جعفر علی جعفری بھی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ شہید کی نماز جنازہ دن 2 بجے گوکھوال قبرستان میں ادا کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ 22 دسمبر فیصل آباد ملت روڈ پر ہونے والی فرقہ وارانہ دہشتگردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دوسرے بھائی سید جعفر علی جعفری بھی شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 22 دسمبر بروز ہفتہ فیصل آباد ملت روڈ گوکھوال میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں دو سگے بھائی سید حیدر علی جعفری اور سید جعفر علی جعفری شدید زخمی ہوگئے تھے، سید حیدر علی جعفری 23 دسمبر بروز اتوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے، جبکہ ان کے دوسرے بھائی سید جعفر علی جعفری الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج تھے، آج دوسرے بھائی سید جعفر علی جعفری بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔ فرقہ وارانہ دہشت گردی کے اس واقع کے بعد فیصل آباد کی عوام میں خوف و ہراس اور شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فیصل آباد عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ واقع شہر کی پرُامن فضا کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ شہید کی نماز جنازہ دن 2 بجے گوکھوال قبرستان میں ادا کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 226374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226374/فیصل-آباد-ٹارگٹ-کلنگ-میں-زخمی-ہونیوالا-سید-جعفر-علی-بھی-شہداء-کے-کارواں-سے-جا-ملا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org