QR CodeQR Code

سانحہ کینٹ کی تحقیقات کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے، ثروت اعجاز قادری

30 Dec 2012 12:48

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں پی ایس ٹی کے سربراہ نے کہا کہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے فوری طور پر انجام تک پہنچایا جائے اور زخمیوں کے علاج و معالجے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کینٹ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی بھی قسم کی معافی کے لائق نہیں ہیں یہ ملک اور انسانیت کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کو حکومت یقینی بنائے۔ انہوں نے بے گناہ افراد کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سانحہ کینٹ کی تحقیقات کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور دہشتگردوں کو گرفتار کرکے فوری طور پر انجام تک پہنچایا جائے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ زخمیوں کے علاج و معالجے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 226410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226410/سانحہ-کینٹ-کی-تحقیقات-کو-فوری-طور-پر-منظر-عام-لایا-جائے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org