0
Sunday 30 Dec 2012 13:03

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کینٹ اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کینٹ اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کینٹ اسٹیشن کے قریب کراچی سے اندرون ملک جانے والی مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاء پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اندوہناک حادثات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں اے این پی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ روشنیوں کے شہر کو کسی کی نظر لگ گئی ہے، آئے روز کے اندوہناک واقعات شہر کا حصہ بن کر رہ گئے ہیں، بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پسماندگان کے صبر جمیل اور مرحومین کی درجات کے لیے دعا گو ہیں، عوام و کارکنان زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
خبر کا کوڈ : 226413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش