QR CodeQR Code

حکومت ہمارا دفاع نہیں کرسکتی تو بتا دے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، اطہر عمران طاہر

30 Dec 2012 19:08

اسلام ٹائمز: آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ملک اور امن دشمن عناصر اور تکفیری گروہ کو لگام دے، اگر اس وقت بھی ان کو لگام نہ دی گئی تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے مستونگ کے قریب زائرین پر ہونے والے دھماکے کی پرُزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زائرین پر حملہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا آئینی فریضہ ہے، لیکن حکومت اس میں بالکل بے بس دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین پر دھماکہ کرنے والے تکفیری گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، جن کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وہ درندہ صفت حیثیت کے مالک ہیں، جن میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں۔

اطہر عمران نے کہا کہ یہ ملک دشمن عناصر اس ریاست کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور شیعہ مسلمانوں کو مسلسل کراچی سے لیکر کوئٹہ اور پاراچنار تک ٹارگٹ کر رہے ہیں، شیعہ مسلمانوں کو ان کی حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیعہ ہونا اور وطن سے دوستی جرم ہے تو شیعہ نوجوان اس ارض پاکستان کے اپنی جان و جسم قربان کرنے کے تیار ہیں، اگر حکومت ہمارا دفاع نہیں کرسکتی تو ہمیں بتلا دے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست کے نام سے معرض وجود میں آیا اور اس کا ہر شہری اپنے مسالک کے مطابق عبادت کرنے کا حق رکھتا ہے، ہم حکومت پاکستان کو یہ باور کراتے ہیں کہ وہ ان دشمن عناصر اور تکفیری گروہ کو لگام دے، اگر ان کو لگام نہ دی گئی تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زائرین کے راستے خصوصاً کوئٹہ سے تفتان بارڈر تک سکیورٹی دستے فراہم کرے، تاکہ زائرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 226511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226511/حکومت-ہمارا-دفاع-نہیں-کرسکتی-بتا-دے-ہم-اپنا-کرنا-جانتے-ہیں-اطہر-عمران-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org