0
Sunday 30 Dec 2012 19:26

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سانحہ مستونگ کی مذمت

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سانحہ مستونگ کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں صاحبزادہ فضل کریم، حاجی محمد حنیف طیب، صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی، پیر فضیل عیاض قاسمی، پیر محمد اطہر القادری، طارق محبوب، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد سعید رضوی، محمد نواز کھرل نے اپنے مشترکہ بیان میں مستونگ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے سے انیس افراد کے جاں بحق ہونے کے المناک واقعہ اور خیبرپختونخوا میں خاصہ دار فورس کے اکیس مغوی اہلکاروں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے،کرائے کے قاتل اور امریکہ کے ایجنٹ دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو ناکام ریاست بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

رہنماؤں کاکہناتھاکہ حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہو جائے کیونکہ اب پانی سر سے گزرنے لگا ہے اور عالمی طاقتوں نے دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کے ریاستی ڈھانچے کو مفلوج کرنے کی سازشیں تیز کر دی ہیں، اگر اس نازک مرحلے پر لیڈر اور قوم متحد نہ ہوئے تو پاکستان کسی حادثے سے دوچار ہو سکتا ہے۔ راہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی خدا کا خوف کریں اور پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کی حمایت سے باز آ جائیں کیونکہ اسلام کے نام پر ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے اسلام، پاکستان اور مذہبی طبقہ بدنام ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 226517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش