QR CodeQR Code

علامہ نیاز حسین نقوی کا سانحہ مستونگ کی مذمت، ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

30 Dec 2012 21:29

اسلام ٹائمز: وفاق المدارس شیعہ کے نائب صدر نے کہا کہ دہشت گرد خیبر سے کراچی تک بے گناہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر افسوس کہ امن امان کے ذمہ دار ادارے مطلوبہ کردار ادا نہیں کر رہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس شیعہ کے نائب صدر اور ملی یکجحتی کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کراچی، خیبر پختونخواہ اور مستونگ میں زائرین کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کے لرزہ خیز سانحات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی رٹ کی واضح ناکامی قرار دیا۔ 

لاہور سے جاری بیان میں علامہ نیاز حسین  نقوی نے کہا کہ دہشت گرد خیبر سے کراچی تک بے گناہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر افسوس کہ امن امان کے ذمہ دار ادارے مطلوبہ کردار ادا نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی اہلکاروں کا اغواء اور زبح ہونا عسکری قوتوں کو براہ راست چیلنج ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور مستونگ مسلسل شیعہ مسلک کے افراد کے لئے قتل گاہ کا منظر پیش کر رہا ہے، لیکن ذمہ دار ادارے، شناخت شدہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔ علامہ نیاز حسین نقوی نے دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 226556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226556/علامہ-نیاز-حسین-نقوی-کا-سانحہ-مستونگ-کی-مذمت-ہنگامی-اقدامات-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org